میٹرو بس عوام کیلئے شاندار تحفہ دیا : شاہد نذیر

07 جون 2015

لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) تاجر ونگ لاہور کے جنرل سیکرٹری شاہد نذیر نے کہا کہ لاہور میں کامیاب آپریشن کے بعد راولپنڈی، اسلام آباد میٹرو بس منصوبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملکی تاریخ میں مزدوروں اور معاشرہ کے عام طبقہ کیلئے انتہائی آرام دہ اور سستی ٹرانسپورٹ کی فراہمی ایک بہت بڑا کارنامہ ہے جبکہ موجودہ دور میں جدید میٹرو بس سروس عوام کیلئے شاندار تحفہ ہے۔ انشااللہ نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو ایشیاء کا ٹائیگر بنانے کا خواب پورا کریں گے۔