خام تیل کے پیداواری کوٹے میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی، اوپیک
واشنگٹن (اے پی پی) تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک) نے واضح کیا ہے کہ پیداواری کوٹے میں فی الحال کوئی تبدیلی نہیںکی جائے گی جس کی وجہ سے ماضی کے برعکس پٹرول فی الحال سستا رہے گا۔ سعودی عرب کے وزیر پٹرولیم علی النعیمی کے مطابق تیل کی زیادہ سے زیادہ 30 ملین بیرل یومیہ پیداوار کی حد کو برقرار رکھا جائے گا۔واضح رہے کہ اس وقت عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمت ساٹھ ڈالر فی بیرل ہے جو گزشتہ سال کی نسبت تقریبا نصف ہے۔