رمضان المبارک کے دوران گراں فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈائون کیا جائے: ڈی سی او کی ہدایت

07 جون 2015

لاہور(خبر نگار)ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کی زیر صدارت ’’ ذمہ دار شہری‘‘ ہیلپ لائن،تجاوزات،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی،خطرناک عمارتوں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جا ئزہ لیاگیا ۔اجلاس میں خطرناک عمارتوں اورتجاوزات کے حوالے سے مو صول ہو نے والی شکایات کا بھی جا ئزہ لیا گیا۔اس موقع پر ڈی سی او لاہور نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے کہا کہ وہ رمضان المبارک میں شہر میں گراں فروشی کرنیوالوں کے خلاف بھر پور کریک ڈا ئون کریں ۔