2 ہزار افغان علما نے دہشت گردی کیخلاف فورسز کی حمایت کر دی

07 جون 2015

کابل (نوائے وقت رپورٹ) افغانستان کے دو ہزار سے زائد علماء نے افغان دہشت گردی کے خلاف افغان فورسز کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ افغان میڈیا کے مطابق علما نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کیلئے افغان فورسز کی حمایت اور دہشت گردی کی مخالفت کرتے ہیں۔