روہنگیا مسلمان مہاجرین کی کشتیوں کے تحفظ کیلئے 1.3 کروڑ ڈالر درکار ہیں: اقوام متحدہ

07 جون 2015

اقوام متحدہ (نمائندہ خصوصی) اقوام متحدہ کی مہاجرین کی ایجنسی میانمار اور بنگلہ دیش سے ہجرت کر کے جنوب مشرقی ایشاء آنے والے مہاجرین کے تحفظ کیلئے نئی بحری کشتیوں کیلئے 1.3 کروڑ ڈالر طلب کر لئے، یواین ہائی کمشنر فار ریفیوجی (یو این ایچ سی آر) آفس کی ترجمان میلسا فلیمنگ نے کہا مون سون کے موسم میں بھی ہزاروں افرد کے سمندر میں رہنے کا امکان ہے، میانمار اور بنگلہ دیش سے آنے والے 4800 کے قریب افراد جن کو گزشتہ ماہ سمگلروں کی کشتیوں سے بازیاب کرایا گیا ہے کی حفاظت کرنا ضروری ہے، یو این ایچ سی آر نے انڈونیشیا پہنچنے والے مزید ایک ہزار روہنگیا مسلمانوں کو رجسٹرڈ کیا ہے۔