کراچی: پرتشدد واقعات 3 نوجوان جاں بحق، مقابلے میں 2 دہشت گرد ہلاک

07 جون 2015

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی کے علاقے ڈاکس میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ایس ایس پی سٹی فدا حسین کے مطابق ہلاک ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار کے مزید بلوچ گروپ سے تھا ، ملزمان سے اسلحہ ، دستی بم برآمد کرلیا گیا، ملزمان اغواء برائے تاوان، بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث تھے، علاوہ ازیں تیسر ٹائون میں خالی پلاٹ سے جبکہ فیروز آباد میں خالد بن ولید روڈ سے 2 نوجوانوں کی تشدد زدہ نعشیں برآمد ہوئیں جن کی شناخت نہ ہو سکی، ادھر پرانی سبزی منڈی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص عمران جاں بحق ہوگیا۔