راولپنڈی: پولیس فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق ناکے پر نہیں رکے تھے: اہلکاروں کا مؤقف

07 جون 2015

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) راولپنڈی میں ہولی فیملی ہسپتال کے قریب پولیس کی فائرنگ سے دو بھائی جاں بحق ہو گئے۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ذیشان اور شکیل بھائی تھے۔ دونوں بھائی دکان پر کام کرکے گھر جا رہے تھے پولیس کا کہنا ہے کہ ناکے پر نوجوانوں کو رکنے کا اشارہ کیا نہ رکنے پر اہلکار نے فائرنگ کر دی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے واقعہ کو جعلی پولیس مقابلے کا رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔