یکم جولائی سے گیس 10 فیصد تک مہنگی ہونے کا امکان

07 جون 2015

لاہور (آن لائن) پٹرولیم منصوعات میں اضافہ کے ساتھ حکومت گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ کی خواہاں تھی تاہم سینئر سیاست دانوں نے حکومت کا مشورہ دیا کہ یہ اقدام بجٹ کے بعد اٹھائیں جس کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ یکم جولائی سے ملک بھر میں گیس کی قیمتوں میں 10 فیصد تک اضافہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق نئے فارمولہ کے مطابق گھریلو اور کمرشل صارفین کے لئے قیمتوں کے تین درجے رکھے گئے ہیں تاہم تین سو یا اس سے کم یونٹ استعمال کرنے والے کو ماہانہ 470 روپے اضافی دینا پڑیں گے۔اسی طرح500یونٹ والے کو تین ہزار اور 600 یونٹ والے صارفین پرساڑھے چار ہزار بڑھ جائیں گے۔کمرشل صارفین اگر 700 یونٹ استعمال کرتے ہیں تو انہیں پانچ ہزار روپے تک اضافی بل ادا کرنا پڑے گا ۔حکومتی اعداو شمار کے مطابق نئی قیمتوں کے اطلاق سے حکومت کو77بلین روپے کا ریونیو اکٹھا ہوگا۔