بجٹ کا اعلان ہوتے ہی سبزیاں اور پھل مزید مہنگے ہوگئے

07 جون 2015
بجٹ کا اعلان ہوتے ہی سبزیاں اور پھل مزید مہنگے ہوگئے

لاہور (کامرس رپورٹر) آئندہ مالی سال کے بجٹ کے اعلان کے ساتھ ہی پرچون سطح پر اشیا خورودنوش کی گرانفروشی میں مزید اضافہ ہوگیا۔ صارفین کے مطابق دکانداروں نے انکو سبزیاں اور پھل مقررہ نرخوں سے 50 روپے سے بھی زائد میں فروخت کئے۔ ایک کلو آلوکچا چھلکا کی قیمت 24 روپے مقرر کی گئی لیکن دکاندار اسے 34 روپے تک فروخت کرتے رہے۔ پیاز 41 کی بجائے 52 روپے، ٹماٹر 43 روپے کی بجائے 65، لہسن دیسی 88 کی بجائے 100، ادرک سنگاپور 166 روپے کی بجائے 180 روپے، پالک 9 کی بجائے 19 روپے، کھیرا دیسی25 کی بجائے 35 روپے، کریلے دیسی 30 روپے کی بجائے 50 روپے، لیموں دیسی 162 کی بجائے 210 روپے، پھلیاں 38 روپے کی بجائے 60 روپے، بند گوبھی 22 روپے کی بجائے35 روپے، پھول گوبھی 44 کی بجائے 60 روپے، سبز مرچ دیسی 47 کی بجائے 95 روپے، شملہ مرچ 53 کی بجائے 75 روپے، اروی 85 کی بجائے 100 روپے، گھیا کدو 17 کی بجائے 30 روپے، گھیا توری 26 کی بجائے 35 روپے، مٹر 106 روپے کی بجائے 135 روپے، مولی 11 روپے کی بجائے 18 روپے، بھنڈی 69 کی بجائے 85 روپے، ٹینڈے دیسی 27 کی بجائے 35 روپے، پھلوں میں سیب سفید 92 روپے کی بجائے 115 روپے، سیب کالا کولو پہاڑی پاکستانی 166 کی بجائے 235 روپے، کھجور 166 روپے کی بجائے 225 روپے، فالسہ131 روپے کی بجائے 160 روپے، آڑو 74 کی بجائے 150 روپے، آلوبخارہ 156 کی بجائے 250 روپے، آم سندھری 85 کی بجائے 115 روپے، کیلا اول درجن 88 کی بجائے 100 روپے، کیلا دوم درجن 64 روپے کی بجائے 80 روپے، خربوزہ 44 کی بجائے 55 روپے، الیچی 200روپے کی بجائے 260 روپے ،آم چونسہ 102روپے کی بجائے 155روپے،آم انوررٹول 114 روپے کی بجائے 150 روپے میں فروخت ہوا۔ مقامی تھوک مارکیٹ میں گزشتہ 3 دن کے دوران ایک کلو دال چنا کی قیمت میں 12 روپے کلو، ایک کلو سفید چنے کی قیمت میں 5 روپے اضافہ ہوا۔