بچیکی: غیرت کے نام پر بھائی نے بھتیجے سے ملکر بہن، بھانجی کو قتل کردیا

07 جون 2015

بچیکی (نامہ نگار) ٹھٹھہ پر بیرہ میں غیرت کے نام پر بھائی نے بھتیجے سے مل کر سگی بہن اور جواں سالہ بھانجی کے گلے کاٹ کر دونوں کو قتل کر دیا۔ تھانہ بڑا گھر کے علاقہ ٹھٹھہ پر بیراں کے رہائشی نذیر احمد کو اپنی بہن مہراں بی بی اور 18 سالہ بھانجی نازیہ بی بی کے کردار پر شک تھا جس کی وجہ سے اکثر ان کے گھر میں لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔ گزشتہ روز ہو نے والے جھگڑے کے بعد نذیر احمد نے اپنے بھتیجے اظہر کیساتھ ملکر رات گئے بہن اور بھانجی کے چھریوں سے گلے کاٹ کر دونوں کو موت کے گھات اتار دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس تھانہ بڑا گھر نے مقتولہ کے خاوند امانت علی کی مدعیت میں ملزم نذیر اور اسکے بھتیجے اظہر کیخلاف مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم نذیر کو گرفتار کر کے تفشیش شروع کر دی ہے جبکہ نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال ننکانہ صاحب منتقل کر دیا گیا ہے۔

مری بکل دے وچ چور ....

فاضل چیف جسٹس کے گذشتہ روز کے ریمارکس معنی خیز ہیں۔ کیا توہین عدالت کا مرتکب ...