پھولنگر: تیزرفتار ٹرک گدھا گاڑی پر چڑھ گیا، 2 محنت کش جاں بحق
پھولنگر (نامہ نگار) پھولنگربائی پاس پر تیز رفتار ٹرک گدھاگاڑی پر چڑھ گیا۔ دو محنت کش موقع پر جاںبحق ہوگئے۔ نواحی گائوں چاہ فتح والا کے رہائشی مزارعے عبدالغفار، محمد اصغر گدھا گاڑی پر سبزی لوڈ کر کے منہ اندھیر ے منڈی جارہے تھے جب بائی پاس پھولنگر پہنچے تو پیچھے سے آنیوالا تیز رفتار ٹرک اُنہیں روندتے ہوئے گزر گیا۔ گدھا گاڑی پر سوار دونوں محنت کش شدید زخمی ہو گئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔