مستونگ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فائرنگ کے تبادلہ میں 3 دہشت گرد ہلاک

07 جون 2015

کوئٹہ (بیورورپورٹ+ نوائے وقت رپورٹ+ ایجنسیاں) مستونگ کے علاقے جوہان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے، سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے تین کیمپ تباہ کردیئے اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا، فضائی آپریشن میں 8 ہیلی کاپٹرز نے بھی حصہ لیا۔ علاوہ ازیں ضلع ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ پھٹنے سے دو بچے زخمی ہوگئے، ہفتے کو ضلع ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ پھٹنے سے دو بچے زخمی ہوگئے، قلعہ عبداللہ کے علاقے جنگل پیر علی زئی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص عبدالسلام شدید زخمی ہوگیا، کوئٹہ کے ارباب غلام علی روڈ پر واقع زاہد کالونی میں نامعلوم افراد نے بلوچستان ہائی کورٹ کے سابق ملازم بشیر احمد کے گھر پر دستی بم پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا تاہم کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی مزید تفتیش مقامی پولیس کررہی ہے۔