تحریک انصاف کے استعفوں کیخلاف درخواست پر سپریم کورٹ کا 2 رکنی بنچ تشکیل،11 جون کو سماعت کریگا

07 جون 2015

اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے استعفوں کے خلاف دی گئی درخواست سماعت کے لیے منظورکرتے ہوئے اسے گیارہ جون کوسماعت کے لیے مقررکردیاہے اورفریقین کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے ظفرعلی شاہ نے پی ٹی آئی کے استعفوں کے حوالے سے درخواست دائرکی تھی۔ جسٹس گلزار احمد اورجسٹس دوست محمد خان پر مشتمل دو رکنی بنچ سماعت کرے گا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ پی ٹی آئی ارکان کا استعفوں کے بعداسمبلی میں جاناغیر آئینی اورغیر قانونی ہے ان کے استعفے منظورشدہ قرار دیئے جائیں جس پر سپریم کورٹ نے درخواست سماعت کے لیے منظورکرلی اورفریقین کونوٹس جاری کیے ہیں۔
سپریم کورٹ