رمضان المبارک کا بابرکت مہینہ اپنے ساتھ بیش بہا رحمتیں اور برکیتں لے کر آتا ہے۔ تمام مسلمان اس ماہ کی فضیلتوں سے زیادہ سے زیادہ فیض یاب ہونے کی تگ و دو میں مامور ہو جاتے ہیں۔ امت مسلمہ کے لیے یہ ماہ بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ گزشتہ چند برسوں سے رمضان موسم گرما میں آ رہا ہے اور اس دفعہ تو جون اور جولائی جیسے گرم ترین اور حبس کے موسم میں آنے والا ماہ رمضان ایک بڑی آزمائش ہے۔ پاکستان میں بسنے والے مسلمانوں کی آزمائش میں لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے مزید اضافہ متوقع ہے۔ لیکن حکومت وقت نے بالخصوص سحر و افطار کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ کی سخت ممانعت کی ہے جو کہ ایک خوش آئند عمل ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ وزیراعظم صاحب نے پاور پلانٹس کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ خدا سے دعا ہے کہ حکومت اپنے نیک عزائم کو پایہ تکمیل تک پہنچا سکے اور عوام رمضان کی سختیوں کے باوجود اس کی برکتوں سے فیض یاب ہو سکے۔ (عشرت اختر)
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38