’’تجارتی خسارہ میں کمی‘‘

07 جون 2015

مکرمی! پاکستان کا تجارتی خسارہ جو گذشتہ ادوار میں بڑھ کر 8 فیصد سے بھی زیادہ ہو گیا تھا اس میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق آنے والے بجٹ میں یہ خسارہ مزید کم ہوگا جو حکومت کی مستحکم معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔ ماضی میں پاکستان کی درآمدات زیادہ جبکہ برآمدات کم تھیں اور پاکستان کا کثیر زرمبادلہ اس تجارتی خسارہ کی نذر ہو جاتا تھا۔ حکومتی پالیسیوں کے نتیجے میں پاکستان کی برآمدات میں گذشتہ دو سال میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ اس طرح تجارتی خسارہ میں کمی آئی ہے۔ حکومت کو تجارتی خسارہ میں کمی لانے کے لئے مزید کوششیں کرنا ہونگی تا کہ کثیر زرمبادلہ بچایا جا سکے جو پاکستان میں عوامی فلاح کے منصوبوں پر خرچ ہو سکتا ہے۔ (محمد ضیاء آفتاب، نیو گارڈن ٹائون لاہور)