چھٹیوں کی فیس وصول کرنیوالے نجی سکولوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

07 جون 2015
چھٹیوں کی فیس وصول کرنیوالے نجی سکولوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

مکرمی! آپ کے مؤقر جریدہ کی وساطت سے وزیراعلیٰ پنجاب اور محکمہ تعلیم کے حکام سے دردمندانہ التماس کرتے ہیں کہ نارنگ منڈی سمیت پنجاب بھر کے نجی تعلیمی اداروں کو تین ماہ کی یکمشت فیس کی وصولی سے روکا جائے اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرنے والے نجی تعلیمی اداروں کے مالکان کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لائی جائے نارنگ منڈی میں تمام نجی تعلیمی ادارے موسم گرما کی تین ماہ کی یکمشت فیس زبردستی وصول کر رہے ہیں۔کئی طلباء و طالبات کو فیس کی ادائیگی نہ کرنے کی پاداش میں سکول سے فارغ کرنے کے حتمیٰ نوٹس بھی جاری کر دیئے ہیں جس سے والدین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔حکومت اپنے اور عدالتی فیصلے پر سختی سے عملدرآمد کرائے۔ (محمد صالح، نارنگ منڈی 0346-0144075)