سرینا ولیمز نے فرنچ اوپن ویمنز سنگلز کا تاج اپنے سر سجا لیا

07 جون 2015
سرینا ولیمز نے فرنچ اوپن ویمنز سنگلز کا تاج اپنے سر سجا لیا

پیرس (سپورٹس ڈیسک )عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز نے ویمنز سنگلز فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا تاج اپنے سر سجا لیا۔ امریکی اسٹار پلیئرز نے کیرئیر کی بیسویں گرینڈ سلیم ٹرافی اپنے نام کر لی۔ٹینس ایونٹ کے ویمنز سنگلز فائنل میں عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز اور جمہوریہ چیک کی لوسی سفارووا آمنے سامنے ہوئیں۔ سرینا ولیمز نے حریف کھلاڑی لوسی سفارووا کو چھ تین ، چھ سات ، چھ دو ، سے مات دے کر فرنچ اوپن ویمنز سنگلز کا تیسرا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اس سے پہلے سرینا ولیمز 2013 اور 2002 میں بھی فرنچ اوپن ٹائٹل جیت چکی ہیں۔ اس فتح کے بعد عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز نے کیرئیر میں کے گرینڈ سلیم ٹائٹل کی تعداد 20 کر لی ہے۔ عالمی نمبر ایک نواک جاکووچ نے اینڈی مری کو 6-3, 6-3, 5-7, 5-7, 6-1 سے شکست دے کر تیسری مرتبہ فرنچ اوپن کے فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔کواٹر فائنلز میں نو دفعہ چیمپئن رہنے والے رافیل نڈال کو زیر کرنے والے جوکووچ آج ٹائٹل میچ کیلئے عالمی نمبر آٹھ سوئس سٹان واورنکا سے ٹکرائیں گے۔فائنل جیتنے کی صورت میں سرب سٹار چاروں بڑے ٹائٹل جیتنے والے تاریخ کے آٹھویں کھلاڑی بن جائیں گے۔ جوکووچ نے بتایا کہ ’فائنل سیٹ کا پہلا گیم انتہائی اہم تھا، جس کے بعد میں نے بہتر پرفارم کرنا شروع کر دیا۔