اولمپک کوالیفائرز،قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں شروع

07 جون 2015

لاہور(نمائندہ سپورٹس )اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کی تیاریوں کیلئے پاکستانی ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ کا باقاعدہ آغاز اسلام آباد میں ہوگیا۔کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ شہناز شیخ کی زیر نگرانی دو سیشنز میں ٹریننگ شروع کردی۔تربیتی کیمپ میں تیس کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔پہلے سیشن میں کھلاڑیوں کو فزیکل ٹریننگ کرائی گئی جس کے بعد پینلٹی کارنراور گول کیپنگ سمیت مختلف مشقیں کی گئیں۔ ہیڈ کوچ شہناز شیخ نے واضح کیا کہ کیمپ میں ڈسپلن پر کسی بھی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔