حمیرا ارشد نعت کی ویڈیو ریکارڈنگ کرینگی

07 جون 2015

لاہور (کلچرل رپورٹر) گلوکارہ حمیرا ارشد نعت کی ویڈیو ریکارڈنگ کریں گی ۔ ویڈیو ریکارڈنگ کے لئے بحریہ ٹائون میں واقع گرینڈ جامع مسجد کا انتخاب کیا گیا ہے جس میں کل سے نعت کی ویڈیو ریکارڈنگ شروع ہو گی ۔ حمیرا ارشد کی نعت رمضان المبارک میں مختلف ٹی وی چینلز سے پیش کی جائے گی ۔