سانحہ ڈسکہ کے مرکزی ملزم کا ٹرائل جلد مکمل کیا جائے: مہر حسن

07 جون 2015

لاہور (پ ر ) پاسبان لائیرز فورم کے سیکرٹری جنرل مہر حسن محمود ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سانحہ ڈسکہ کے مرکزی ملزم شہزاد وڑائچ کا ٹرائل جلد مکمل کیا جائے اور اس کو نشان عبرت بنایا جائے، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس سٹیٹ بن چکا۔ مرکزی ملزم کو منطقی انجام تک پہنچانے تک احتجاج جاری رہے گا۔