راولپنڈی میٹروبس پراجیکٹ کی تعمیر پر حکومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں: حاجی امجد

07 جون 2015

لاہور (پ ر) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے نائب صدر اور ایڈوائزر لاری اڈا حاجی امجد علی مرزا نے راولپنڈی، اسلام آباد میٹرو بس پراجیکٹ مختصر وقت میں مکمل ہونے پر وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ شہباز شریف اور دیگر کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین کے تعاون سے جلد بجلی بحران پر بھی قابو پالیا جائے گا۔