پنڈی اسلام آباد میٹرو بس سستا اور معیاری ذریعہ سفر

07 جون 2015
پنڈی اسلام آباد میٹرو بس سستا اور معیاری ذریعہ سفر

لاہور میں میٹرو بس سروس کامیاب تجربہ رہا۔ راولپنڈی اسلام آباد منصوبہ لاہور منصوبے کی ترقی یافتہ شکل ہے۔ بس سٹاپ بھی بس کی طرح ائیر کنڈیشنڈ ہیں اور دونوں جگہ وائی فائی کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ لاکھوں ملازمین، طلباء اور دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے انتہائی کم کرائے 20 روپے میں معیاری سفر کرینگے۔ اب تو مفت میں سفر کررہے ہیں۔ پنجاب حکومت اگلے مرحلے میں ملتان اور فیصل آباد میں میٹروبس چلائے گی۔ یہ سہولت نسبتاً کم بڑے شہروں میں بھی فراہم کر دی جائے تو بہتر ہو گا۔ خیبر پی کے حکومت نے پشاور میں میٹروبس چلانے کا اعلان کر رکھا ہے۔ مگر بات ابھی زبانی جمع خرچ سے آگے نہیں بڑھ سکی۔ حالانکہ ایسے عام آدمی کے فائدے کے منصوبے شہباز شریف کی طرح تیزی سے مکمل ہونے چاہئیں۔