کالعدم تحریک طالبان کا اسامہ بن لادن کی موت کا بدلہ لینےکیلئےامریکی تنصیبات پرحملوں کااعلان ۔
برطانوی خبررساں ادارے کودیئے گئے ایک انٹرویو میں کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر عمرخالد خراسانی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں خونریز حملے صرف آغازہیں، دنیا ہمارانتقام دیکھے گی ۔ کالعدم تحریک طالبان کےکمانڈرعمرخالد خراسانی نے کہا کہ تحریک طالبان کا نیٹ ورک بہت وسیع ہےجس کی شاخیں مختلف ممالک میں پھیل چکی ہیں۔ امریکا کےخلاف ان کی جنگ پاکستان اوراس سےباہر جاری رہے گی اوریہ ثابت ہوجائے گا کہ تحریک طالبان امریکی تنصیبات کونشانہ بنانےکی اہلیت رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسامہ بن لادن کےنظریات نے جنگجوؤں میں ایک نئی روح پھونک دی ہے اوراب اسےکوئی نہیں مٹاسکتا۔