سمندری طوفان سندھ کے علاقے میرپور ساکرو سے ٹکرانے کے بعد بھارتی ریاست راجھستان میں داخل ہوگیا ہے، جبکہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اب کراچی اور سندھ میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔
بحیرہ عرب سے اٹھنے والا سمندری طوفان اب ہوا کے کم دباؤ میں تبدیل ہوکر بھارت کے ساحلی علاقوں میں داخل ہوگیا ہے اور راجستھان کی جانب بڑھ رہا ہے،اس سے قبل صبح سمندری طوفان کیٹی بندر کے قریب ساحل سے ٹکرانے کے بعد بدین، ٹھٹھہ، میرپور ساکرو، کھارو چھان، بھنبھور، کیٹی بندر سمیت محلقہ علاقوں میں تیز بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا ۔
انتظامیہ نے سمندری طوفان کے پیش نظر کیٹی بندر شہر کو پہلے ہی خالی کرا لیا تھا جبکہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں فوج اور سول انتظامیہ ہائی الرٹ رکھی گئی۔ طوفان کے پیش نظرپاک بحریہ ، رینجرز، کوسٹ گارڈ ، ایف سی اور دیگر فورسز بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اب کراچی اور سندھ میں مزید بارشوں کا کوئی امکان نہیں اور ماہی گیر شکار کے لئے سمندر میں جا سکتے ہیں۔ ادھر سمندری طوفان کے باعث بلوچستان کا وسیع علاقہ زیرآب آگیا جس کے باعث ساحل پرکھڑی متعدد کشتیاں تباہ ہوگئیں اور گوادر میں سینکڑوں مکانات بھی منہدم ہوگئے تاہم مکران کوسٹل ہائی وے کے قریب پھنسے ہوئے افراد کو بحاظت نکال لیا گیا ہے۔