مکرمی! دریائے راوی پر نیا پل 1965ء میں تعمیر کیا گیا تھا جس کا افتتاح اس وقت کے پنجاب کے گورنر جنرل (ر) موسیٰ خان نے کیا تھا ٹکٹ فی کار آٹھ آنے مقرر ہوا تھا اور ساتھ یہ اعلان کیا گیا تا کہ پل کی تعمیر کے اخراجات پورے ہونے پر ٹیکس ختم کر دیا جائے گا۔آج 43 سال گزرجانے کے بعد بھی ٹیکس قائم ہے اور آٹھ آنے کی بجائے 20 روپے فی کار برقرار ہے۔ لاہور سے بذریعہ جی ٹی روڈ اسلام آباد تک لاہور‘ گوجرانوالہ‘ چناب پل‘ جہلم پل‘ سرگودھا‘ مندرہ اور روات تک سات ناکے ہیں اور ہر ناکے پر فی کار 15 روپے لئے جاتے ہیں لیکن جب سے پاکستان وجود میں آیا ہے‘ جی ٹی روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ ہزاروں قیمتی جانیں اور گاڑیاں ضائع ہو چکی ہیں۔ امید ہے انصاف کے نام پر عوام کے مفاد میں چیف جسٹس صاحب ضرور نوٹس لیں گے۔
(محبوب جنجوعہ منجانب عوام الناس ماڈل ٹائون لاہور Tel: 5881770
(محبوب جنجوعہ منجانب عوام الناس ماڈل ٹائون لاہور Tel: 5881770