مکرمی ! اس دور میں تحقیق کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں۔ تمام یونیورسٹیوں میں تحقیقی کام (ریسرچ ورک) ہو رہا ہے۔ جب یونیورسٹیوں کی کاکردگی کا معیار جانچنا ہو تو سب سے پہلے ان کا تحقیقی کام دیکھا جاتا ہے۔ جامعہ پنجاب اچھی روایات کی حامل رہی ہے۔ یہاں ہر دور میں تحقیقی کام کسی نہ کسی طرح ہوتا رہا ہے۔ اس کے تحقیقی کام کو بین الاقوامی معیار کے مطابق رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ ہر شعبے اور ادارے کا سربراہ اور ہر فیکلٹی کا ڈین پی ایچ ڈی ہو جو خود تحقیقی کام کے پورے عمل سے گزر چکا ہو۔ اس طرح ایک تو ڈاکٹرز کو نان ڈاکٹرز کی ماتحتی میں کام کرتے ہوئے احساس محرومی نہ ہو گا۔ دوسرے وہ ریسرچ کے کام کی بہتر طور پر نگرانی کر سکیں گے۔ اگر موجودہ وائس چانسلر کے ہاتھوں یہ کام انجام پا جائے تو یہ ان کا بڑا اور یادگار کارنامہ ہو گا۔
(پروفیسر ریٹائرڈ محمد یونس جنجوعہ ۔ قرآن اکیڈمی 36-K‘ ماڈل ٹاؤن لاہور)
(پروفیسر ریٹائرڈ محمد یونس جنجوعہ ۔ قرآن اکیڈمی 36-K‘ ماڈل ٹاؤن لاہور)