مکرمی! پاکستان اور اسلام دشمن ممالک نے وطن عزیز پر ہر طرح سے جو یلغار کر رکھی ہے انتہائی خطرناک ہے دشمن پر وہ طریقہ استعمال کر رہا ہے جو ہماری تباہی کا باعث بن سکے۔ دیگر عوام کے علاوہ دشمن کا تباہ کن عمل یہ بھی ہے کہ وہ کم سن اور نابالغ ذہنوں میں صوبائی تعصب کا زہر گھولتا ہے۔ اگرچہ یہ عمل طویل المیعاد ہے لیکن اس کا وار خالی نہیں جاتا۔ پاکستان کو اس مہلک خطرہ سے بچانے کیلئے ضروری ہے کہ چاروں صوبوں میں سے ہر صوبہ میں دیگر تین صوبوں کی علاقائی زبانوں کو تمام سکولوں میں میٹرک تک لازمی قرار دیا جائے۔ مثلاً صوبہ پنجاب کے سکولوں میں پشتو، سندھی اور بلوچی زبانیں کورس میں شامل کی جائیں۔ یہی عملی دیگر صوبوں میں بھی کیا جائے۔ اس طرح ملک کے چاروں صوبوں میں بسنے والے مستقبل کے نوجوان ایک دوسرے کے ذہن اور ماضی ضمیر کو سمجھ سکیں گے اور زبانوں کی ناواقفیت کی وجہ سے پیدا ہونے والی اجنبیت کا خاتمہ ہو سکے گا۔ اگر اس تجویز پر عمل ہو جائے تو یقیناً مستقبل قریب و بعید میں ہر پاکستانی ایک دوسرے کو مسلمان پاکستانی بھائی سمجھے گا۔ نتیجتاً ملک اور قوم کی بہت سی مشکلات میں کمی اور امن و امان کی صورت بہتر ہو گی۔ حکومت پاکستان کو اس پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہئے۔
(نوبہار بٹ… مکان نمبر 87، گلی نمبر 7 محلہ رسول نگر ونڈالہ روڈ شاہدرہ لاہور)
(نوبہار بٹ… مکان نمبر 87، گلی نمبر 7 محلہ رسول نگر ونڈالہ روڈ شاہدرہ لاہور)