’’دیربالا مسجد میں خودکش حملہ‘‘ ہلاکتیں 50 ہو گئیں ‘30 افراد سپرد خاک طالبان کے ملوث ہونے کا خدشہ
دیربالا (اے ایف پی + جی این آئی) دیربالا میں مسجد میں خودکش حملے میں جاںبحق ہونے والے افراد کی تعداد 50 ہو گئی جبکہ 30 افراد کو سپرد خاک کر دیا گیا۔ حملے کے وقت 400 سے زائد نمازی مسجد میں موجود تھے۔ دوسری طرف تحقیقاتی ٹیم نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ واقعہ میں طالبان ملوث ہو سکتے ہیں‘ وہ مزید حملے کر سکتے ہیں۔ لگتا ہے انہوں نے یہ کارروائی انتقام لینے کے لئے کی ہے۔
خودکش حملہ / ہلاکتیں
خودکش حملہ / ہلاکتیں