کراچی (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے پارسل بم دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے ایم این اے یعقوب بزنجو کو علیحدہ علیحدہ گلدستے بھجوائے اور ان کی خیریت دریافت کی۔ دونوں رہنماؤں کی طرف سے نیک خواہشات کے پیغامات بھی پہنچائے گئے۔ نوازشریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مٹھی بھر شرپسند عناصر ملک کا امن برباد کرنے کے درپے ہیں اور انہیں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا جبکہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ شرپسندوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
نواز‘ شہباز / گلدستہ
نواز‘ شہباز / گلدستہ