لاہور (نمائندہ خصوصی) صوبائی دارالحکومت میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں ، گاڑیوں سے محروم ہوگئے جبکہ مزاحمت کرنے پر ڈاکوئوں نے شہری کو گولی مار کر شدید زخمی کردیا۔ معلوم ہوا ہے کہ ستوکتلہ میں ڈاکوئوں نے ملٹی نیشنل کمپنی کے افسر خضر سے 1لاکھ 85 اور موبائل فون چھیننے کے بعد مزاحمت کرنے پر اُسے ٹانگ پر گولی مار کر شدید زخمی کردیا، سو ل لائنز کے علاقے میں سٹاک ایکسچینج کے قریب دو ڈاکوئوں نے گشت پر مامور پر پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں روزنامہ دی نیشن کے کارکن علی احمد اور محسن سے ہزاروں کی نقدی چھین لی اس دوران ڈاکوئوںنے دونوں پر فائرنگ کی تاہم دونوں معجزانہ طور پر محفوظ رہے‘ دونوں نے جا کر پولیس اہلکاروں کو تبایا مگر وہ ٹس سے مس نہ ہوئے دونوں کارکنوں کا کہنا ہے کہ لوٹنے والے ڈاکو حلیے سے پولیس اہلکار لگتے تھے‘ شادباغ میں ڈاکوئوں نے زاہد اور اسکی بیوی سے ایک لاکھ مالیت کے زیورات‘ نقدی اور موبائل فون چھین لیے، ہنجروال میں ڈاکوئوں نے علی اور اسکی بیوی سے 50ہزار مالیت کے زیورات، نقدی اور موبائل فون چھین لیے، مغل پورہ میں ڈاکوئوں نے کاشف اور اسکی بیوی سے 80ہزار مالیت کے زیورات، نقدی اور موبائل فون چھین لیے، شفیق آباد میں ڈاکوئوں نے اسحاق اور اسکی بیوی سے 50ہزار مالیت کے زیورات ، نقدی اور موبائل فون چھین لیے، رائے ونڈ میں ڈاکوئوں نے تنویر سے 50ہزاراور موبائل فون چھین لیا، مانگا منڈی میں ڈاکوئوں نے شہزاد کی دکان سے ایک لاکھ بیس ہزار مالیت کے کالنگ کارڈ ، موبائل اور نقدی چھین لی، چوہنگ میں ڈاکوئوں نے اقبال سے 30ہزار اور موبائل فون چھین لیا، گرین ٹائون میں ڈاکوئوں نے امجد رحمان سے 40ہزار اور موبائل فون چھین لیا، شاہدرہ میں ڈاکوئوں نے ریحان سے 10ہزا ر اور موبائل فون چھین لیا، شاہدرہ میں ڈاکوئوں نے طارق سے 10ہزار اور موبائل فون چھین لیا، سبز ہ زار میں ڈاکوئوں نے عثمان سے موٹر سائیکل ، موبائل فون اور 10ہزار کی نقدی چھین لی، اچھرہ میں ڈاکوئوں نے ریاض سے 10ہزار اور موبائل فون چھین لیا، شمالی چھائونی میں ڈاکوئوں نے حسا س ادارے کے ملازم غلام علی سے موبائل فون اور 25ہزار روپے چھین لیے، ملت پارک میں ڈاکوئوں نے امدادسے 30ہزار اور موبائل فون چھین لیا، سمن آباد میں ڈاکوئوں نے ارمان سے 50ہزار اور موبائل فون چھین لیا، راوی روڈ میں ڈاکوئوں نے آڑھتی صادق سے 40ہزار اور موبائل فون چھین لیا، سمن آباد بسطامی روڈ پر ڈاکوئوں نے خضر حیات سے 81ہزار اور موبائل فون چھین لیا، اقبال ٹائون میں ڈاکوئوں نے مصدق احمد سے 35ہزار اور دو موبائل فون چھین لیے ، مصری شاہ میں ڈاکوئوں نے لوہا مارکیٹ میں ایک گودام میں داخل ہو کر چوکیدار کو رسیوں سے باندھنے کے بعد ڈیڑھ لاکھ مالیت کا سامان لوٹ لیا، ۔ نولکھا ، مناواں اور شاہدرہ سے موٹر سائیکلیں جبکہ فیکٹری ایریا ، اسلام پورہ اور ستوکتلہ سے گاڑیاں چوری ہوگئیں۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024