مولانا عالم‘ امیر عزت کا مارا جانا حکومت اور سکیورٹی فورسز کیخلاف سازش ہے: ترجمان اے این پی
پشاور (ریڈیو نیوز) اے این پی کے ترجمان سنیٹر زاہد خان نے کہا ہے کہ تحریک نفاذ شریعت محمدی کے نائب امیر مولانا عالم اور ترجمان امیر عزت خان کی ہلاکت سکیورٹی فورسز اور حکومت کیخلاف سازش ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شدت پسندوں کی جانب سے انہیں دھمکیاں مل رہی تھیں۔ واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے کیونکہ یہ افراد پرامن تھے اور حکومت کیساتھ تعاون کرتے تھے۔ شدت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر نہیں بلکہ ان افراد کو مارنے کیلئے حملہ کیا۔ سکیورٹی فورسز انہیں گرفتار کرنے کے بعد تحفظ کی غرض سے پشاور لا رہی تھیں کیونکہ ان افراد کے غلط عزائم نہیں تھے۔ اگر سکیورٹی پر حملہ ہوتا تو قیدیوں پر گولیاں برسانے کی کیا ضرورت تھی۔ شدت پسندوں کی سوات میں کمر توڑ دی گئی ہے جس کے بعد وہ بیت اللہ محسود اور مسلم خان کے کہنے پر دورافتادہ علاقوں میں کارروائیاں کررہے ہیں اور اپر دیر کی مسجد میں خودکش حملہ اس کی کڑی ہے۔ یہ لوگ غیرملکی ایجنسیوں کے آلہ کار ہیں اور ملک کو بدنام کرنے کیساتھ معیشت کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔
ترجمان اے این پی
ترجمان اے این پی