نیویارک (طیبہ ضیائ) امریکی محکمہ خارجہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری فلپ جے کرائولی نے واشنگٹن میں ایک پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستانی عوام کا طالبان کے حوالے سے بدلا ہوا رویہ خوش آئند ہے۔ پاکستان میںطالبان کی کاروائیاںجاری ہیں تاہم سوات آپریشن حمایت کی وجہ سے یہ کاروائیاں محدود ہوگئی ہیں۔ امریکہ پاکستان کی سنگین صورتحال سے پوری طرح آگاہ ہے اور بھر پور تعاون کی یقین دہانی کراتا ہے۔ پاکستانی عوام کے طالبان کیخلاف متحد ہونے کی امریکہ حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان اب بھی کارروائیوں کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ دیر بالا میں ہونیوالا خودکش حملہ انتہائی تباہ کن تھا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024