اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے انگلینڈ کیخلاف تین ہاکی ٹیسٹ میچز کی سیریز کے تربیتی کیمپ کیلئے 22 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ تربیتی کیمپ 8 جون سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔ محمد آصف باجوہ اور شاہد خان تربیتی کیمپ میں منیجر اور کوچ کے فرائض سرانجام دیں گے جبکہ شہباز جونیئر کو اسسٹنٹ کوچ کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے دورہ انگلینڈ کیلئے سینئر کھلاڑیوں سہیل عباس، محمد ثقلین، ریحان بٹ اور شکیل عباسی کو آرام کیلئے تربیتی کیمپ میں شامل نہیں کیا۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024