ریڈیو پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل غلام مرتضی سولنگی نے سوات مالاکنڈ سے نقل مکانی کرنے والوں کی امداد کے لئے جو خوبصورت چیئرٹی شو لاہور ریڈیو کے نورجہاں ہال سے براہ راست تین گھنٹے سے زیادہ کیا وہ ریڈیو نشریات میں نئے رجحانات کی نشاندہی کرتا ہے۔ ریڈیو پاکستان کی تمام ٹیم نے اپنے سٹیشن ڈائریکٹر سید عابد بخاری کی قیادت میں اس امدادی شو کو کامیاب بنانے کے لئے بہت محنت کی جس کی وجہ سے ’’ہم ایک ہیں‘‘ نے آج تک اس نوعیت کے تمام پروگراموں پر فوقیت حاصل کر لی ہے۔ ریڈیو پاکستان کے ڈی جی غلام مرتضی سولنگی نے نوائے وقت کو بتایا ’’سوات وغیرہ سے نقل مکانی کرنے والوں کی امداد کے لئے ریڈیو پاکستان نے وزیراعظم کے کہنے سے پہلے ہی اپنی ایک دن کی تنخواہ دینے کا فیصلہ کر لیا تھا۔ پورے پاکستان میں آٹھ شو ترتیب دیے گئے ہیں۔ لاہور کا انتخاب اس لئے کیا گیا کہ اگر یہاں زبردست کامیابی ملی تو باقی شہروں کو ایک مثال ملے گی اور ہر سٹیشن پوری محنت اور ذمہ داری سے پروگرام ترتیب دے گا۔ آخری پروگرام اسلام آباد میں رکھا گیا ہے جہاں امید ہے کہ وزیراعظم پاکستان تشریف لائیں گے اور ان کی خدمت میں تمام جمع شدہ رقم کا چیک پیش کر دیا جائے گا۔‘‘ایف ایم 101 کی ٹیم نے پروگرام منیجر مصطفی کمال کی قیادت میں مختلف مارکیٹوں میں روڈ شو کئے۔ پروڈیوسر حافظ عبدالرحمن نے مہمانوں کو بہت اچھے طریقے سے خوش آمدید کہا۔ شاہنواز رانا اور شمسہ حیدر نے بھی اچھی کمپیئرنگ کی ۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024