سردار مہیندر سنگھ پال کی برطانیہ  کے قومی انتخابات میں کامیاب  ہونیوالے 8 سکھوں کو مبارکباد

ننکانہ صاحب (نامہ نگار ) سابق پارلیمانی سیکرٹری اقلیتی و انسانی حقوق سردار مہیندر سنگھ پال جو کہ تحریک انصاف جنوبی پنجاب اقلیتی ونگ کے صدر بھی ہیں نے برطانیہ کے قومی انتخابات میں 8 سکھوں جن میں چار خواتین سکھ بھی شامل ہیں کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے اور اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ برطانیہ امریکہ کینیڈا سمیت تمام ممالک میں سکھوں کی کامیابی سکھ مذہب کے بانی بابا گورو نانک دیو جی مہاراج کی تعلیمات کا اثر ہے انہوں نے نو منتخب برطانوی ممبران پارلیمنٹ کو کشمیر اور فلسطین کے مظلوم عوام کے حق میں آواز بلند کرنے کی اپیل بھی کی۔

اُردو کیا ہے؟

محمد نوید اسلام  اُردو زبان کی کہانی اسلامی ثقافت کے ایک بے حد درخشاں باب کی ترجمانی ہے۔ اسلامی فتوحات اور مفتوحہ ممالک ...