امریکہ کی جنوب مشرقی ریاست فلوریڈا کے سرف سائیڈ میں 12منزلہ رہائشی عمارت جزوی طور پر منہدم ہونے کے باعث تصدیق شدہ ہلاکتوں کی تعداد 36تک بڑھ گئی ہے۔میامی ڈیڈ کی میئر ڈینیلا لیوائن کاوا نے پریس کانفرنس میں کہاکہ رپورٹس کے مطا بق 109لوگوں کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہے۔میامی ڈیڈ کانٹی کے امدادی محکمہ کے سربرا ہ ایلن کومِنسکی نے کہاکہ امدادی کارکن باقی ماندہ ملبہ سے تلاش کررہے ہیں لیکن انہیں خالی جگہ یا رہنے کی جگہ کے حوالے سے کوئی مثبت آثار نہیں ملے۔کومِنسکی نے کہاکہ بدقسمتی سے ہم کچھ بھی مثبت نہیں دیکھ رہے۔سی این این کی رپورٹ کے مطابق منگل کی سہ پہر تلاش اور امداد کا کام تقریبا2گھنٹوں کیلئے سمندری طوفان ایلسا کے باعث زبردستی روکنا پڑا ، جس کے ساتھ آسمانی بجلی گر جی اور 30 میل(48کلومیٹر) فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا کے جھونکے آئے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024