لاہور(سٹی رپورٹر)’’لاہور ویئرز ماسک‘‘ کے تحت لاہور میں شہریوں کو ماسک آگاہی کیلئے فلیگ مارچ کیا گیا۔ ماسک پہنیے اپنے لیے، اپنوں کیلئے، فلیگ مارچ کے دوسرے روز کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان و سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے ’’لاہور ویئرز ماسک فلیگ مارچ‘‘ کی قیادت کی۔ فلیگ مارچ کا آغاز سی سی پی او آفس سے ہوا۔شاہدرہ بازار اور بیگم کوٹ مارکیٹ کا پیدل دوہ بھی کیا۔ کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان و سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے شہریوں میں ماسک تقسیم کئے۔ کمشنر لاہور و سی سی پی او لاہور نے شہریوں کو اپنے ہاتھوں سے بھی ماسک پہنائے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ معمولی سی غفلت کووڈ کی چوتھی لہر کو جنم دے سکتی ہے۔کووڈ ایس اوپیز کو سختی سے اپنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ فلیگ مارچ لاہور ویئرز ماسک پروگرام کا اہم ترین حصہ ہے۔
’’لاہور ویئرز ماسک‘‘ کے تحت آگاہی کیلئے دوسرے روز بھی فلیگ مارچ
Jul 07, 2021