اپنے ذائقے اور مٹھاس سے موڈ کو خوشگوار بنانے والی چاکلیٹ کا آج عالمی دن منایا جا رہا ہے لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں گھروں میں موجود بیشتر لوگ حالات کے پیشِ نظر افسردگی اور ڈپریشن کا شکار ہیں۔
چاکلیٹ ہر بچے، بڑے، بوڑھے سب کو ہی پسند ہوتی ہے جب کہ چاکلیٹ کھانے سے آپ کے جسم میں مزاج بہتر کرنے والے ہارمونز کا اخراج ہوتا ہے۔
دوسری جانب ڈارک چاکلیٹ کو اپنی خوراک میں شامل کرنے سے انسان کے جسم میں موجود مضرکولیسٹرول ختم ہوتا ہے اور یہ کولیسٹرول کی مقدار کو معتدل رکھتی ہے۔