چین نے امریکا پر الزام عائد کیا ہے کہ بحیرہ جنوبی چین میں مشترکہ فوجی مشقیں کر کے اس نے اپنی عسکری طاقت کی نمائش کی ہے، جس سے خطے میں کشیدگی پیدا ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ حکمت عملی کے حوالے سے اہم تصور کیے جانے والے ان سمندری پانیوں پر بیجنگ حکومت اپنا حق جتاتی ہے۔ دوسری طرف امریکا کا کہنا کہ یہ فوجی مشقیں صرف دفاعی نوعیت کی تھیں، جس کا مقصد اشتعال انگیزی ہر گز نہیں تھا۔ چین نے بھی حالیہ عرصے کے دوران بحیرہ جنوبی چین میں اپنی عسکری طاقت میں اضافہ کیا ہے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024