ترکی کے وزیرخارجہ Mevlut Cavusoglu نے کہاکہ اگریورپی یونین نے ہم پر مزید پابندیاں عائد کیں توترکی جوابی کارروائی کرے گا۔وہ انقرہ میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل کے ساتھ ملاقات کے بعد ایک نیوزکانفرنس میں گفتگوکررہے تھے۔انہوں نے کہاکہ اگریورپی یونین ترکی کے خلاف اضافی اقدامات کرتاہے تو ہمیں اس کا جواب دیناپڑے گا۔فرانس کے وزیرخارجہ نے کہاکہ یورپی یونین کے وزراء رواں ماہ کی تیرہ تاریخ کوترکی پرمزید پابندیوں کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔
ایرانی صدر کا دورہ، واشنگٹن کے لیے دو ٹوک پیغام؟
Apr 24, 2024