نوجوانوں کے امورکے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈارنے کوروناریلیف ٹائیگرفورس موبائل ایپ کاافتتاح کیاہے۔
انہوں نے سیالکوٹ میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ موبائل ایپلی کیشن ملک میں جدیدانقلاب لائے گی۔
عثمان ڈارنے کہاکہ یہ موبائل ایپلی کیشن خصوصاً کوروناریلیف ٹائیگرفورس کی سرگرمیوں کی نگرانی اورمسائل کاجلدحل یقینی بنانے کے لئے بنائی گئی ہے۔