سینئر لیگی رہنما صابر قریشی سپردخاک‘ سوئم آج ہوگا
کراچی (نیوز رپورٹر) سینئر مسلم لیگی اور لائنز ایریا کے معروف سماجی رہنماء محمد صابر قریشی کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں کورنگی نمبر 1 قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ جامع مسجد تھانوی جیکب لائن میں مولانا تنویر الحق تھانوی نے پڑھائی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انکی فلاحی و سماجی خدمات لائنز ایریا میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔ اس موقع پر مولانا تنویر الحق تھانوی، سید منور رضا، رانا احسان، عصمت انور محسود، خواجہ طارق نذیر، خواجہ نیئر شریف، اسد عثمانی، نہال ہاشمی، غلام مصطفی ایڈوکیٹ، اسلم خٹک، چوہدری امجد، بخت حسن، امین سواتی، ندیم اختر آرائیں، عالم زیب، سہیل ندیم، راحت محمد علی، طارق محمود، حاجی شرافت اکاخیل، فضل خان مہمند، خرم بھٹی، نعیم آفتاب، رانا صہیب، سردار شعیب، حاجی طیب زر، عمران گجر، گل ولی خان، میاں اقبال، محمد بلال شیخ، PSP کے رہنماء سید حفیظ الدین، PTI کے ریاض الدین راجو، PPP کے ذوالفقار قائم خانی، ارشدجان، لیاقت لودھی، انتخاب کاظمی، اکبر جلب، نواز گجر، لائنز ایریا پروجیکٹ کے ڈائریکٹر مبین صدیقی، SP شاہنواز، کوکب جمال، مسرور چاچا، جمیل قادری، خواجہ شرف الدین پیرزادہ، محمد ظفر، محمد اشرف صدیقی (زم زم) ، رضوان عباسی، صابرہزاروی، فوٹو جرنلسٹ لئیق عالم، معروف صحافی عبدالصمد تاجی اور بڑی تعداد میں لائنز ایریا کے مکینوں نے شرکت کی۔ مرحوم نے پسماندگان میں ایک بیٹا شیراز قریشی سوگوار چھوڑا ہے۔ مرحوم کا سوئم آج بعد نماز عصر تا مغرب جامع مسجد عثمانیہ بی ہائینڈ جیکب لائن میں ہوگا۔