مکری : آپ کے اخبار کے زریعے صوبائی وزیرزراعت کی خدمت میں گزارش کرنا چاہیے ہیں کہ ضلع ہری پور میں محکہ زراعت (توسیع) گندم کے بیج کے لیے پہلے آکر درخواست دیں اور بعد میں چکر لگواتے ہیںجبکہ کھادکی قمیت مارکیٹ اور زراعت آفس میں ایک ہی ہے حالا نکہ اس سے قبل مارکیٹ کا ریٹ زیادہ ہوتاتھا اور محکہ زراعت کے دفتر میں کھادکا ریٹ مارکیٹ سے کم تھا ۔جب آفس انتظامیہ سے الستسفار کیا جاتا ہے تو جواب ملتا ہے کہ ہماری وجہ سے ہی مارکیٹ میں قمیتں کم ہیں۔اس وقت اوپن مارکیٹ میں کھاد ڈی اے پی 3800/- روپے اور سونا یوریا 2050/- روپے کے حساب سے فروخت ہورہی ہے جبکہ محکہ زراعت (توسیع) تحصیل روڈ ہری پور میں بھی اسکا یہی ریٹ ہے۔ یہ کسان طبقہ سے نا انصافی ہے۔ امید کرتے ہیں کہ صوبائی وزیرزاعت اس اہم مسئلہ کی طرف بھر پور توجہ دیں گے (اہل ضلع ہری پور)
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024