مہنگائی 8 سال کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک سال کے دوران مہنگائی میں 10.74 فیصد اضافہ ہوا جو آٹھ سال کی بلند ترین سطح ہے۔ ایک سال میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 204 روپے مہنگا ہوا،قیمت 844 سے بڑھ کر 1048 روپے ہو گئی۔ چینی 8.79 روپے مہنگی ہوئی جس کی نئی قیمت 72.03 سے 80.82 روپے کلو ہو گئی جبکہ انڈے ، گوشت ، دالوں ، سبزیوں ، پھلوں ، گھی ، چائے اور دیگر اشیاء خورد و نوش کے نرخ بھی بڑھے۔
وزیر اعظم عمران خان کی تمام کوششوں کے باوجود مہنگائی کا طوفان تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ عوام کی قوت خرید ختم ہو کر رہ چکی ہے۔ مہنگائی کے اس دور میں دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہو کر رہ گیا ہے۔ اوپر سے آٹا روٹی ،نان کی نت نئی قیمتیں عوام پر بجلیاں بن کر گر رہی ہیںالبتہ حکومت اور فلور ملز مالکان میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 860 روپے اتفاق ہونا خوش آئند ہے۔ اللہ کرے فلور ملز مالکان اپنے وعدے پر قائم رہیں تاہم مہنگائی کم کرنے اور تمام اشیاء خورد و نوش کی سستے داموں فراہمی یقینی بنانے کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔