اورسیز کشمیریوں اور پاکستانیوں پر فرض عائد ہوتا ہے کہ وہ متحد اور منظم ہو کر مسلۂ کشمیر کے حل کے لیے لابنگ کریں: وفاقی وزیر امور کشمیر افیئر سردار علی گنڈا پور

لندن ( نماہندہ خصوصی ) پاکستان ترقی کی طرف بڑھ رہا ہے, عمران خان کی حکومت ایک تبدیلی کا نام ہے جو پاکستان کو ٹاہیگر بنا کر دمُ لے گی ,عوام کو ان کے حقوق ان کی دہلیز پر دئیے جانے کے لیے ٹھوس بنیادوں پر پالیسیاں مرتب کی جا رہی ہیں. ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر امور کشمیر افیئر سردار علی گنڈا پور نے لندن میں کیا ۔انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت عوامی حکومت ہے جو عوام کی بات کرتی ہے اور عوام کے مسائیل حل کرنے ملک میں معاشی انقلاب لانے اور چوروں کا احتساب کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے، پاکستان ایک جمہوری ملک ہے جہاں جمہوریت کا فقدان تھا، آج عوام کو ان کے مکمل حقوق میسر ہیں، آزاد کشمیر ایک آزاد خطہ ہے جہاں ہر شخص سرمایہ کاری کر سکتا ہے، سابقہ حکومتیں این او سی جاری کرتی تھیں جبکہ اب کسی این او سی کی ضرورت نہیں ،سرمایہ کار آگے بڑھیں اور سرمایہ کاری کریں اور اپنی قسمت آزمائیں ،حکومت انھیں مکمل تحفظ فراہم کرے گی اور ان کے ساتھ تعاون کیا جاۓ گا ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلۂ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، بھارت نے اپنے اوچھے ہتھگنڈوں سے خطے میں امن کو سبوتاژ کر رکھا ہے، مسلۂ کشمیر پر مزاکرات کرنے سے گھبراتا ہے جبکہ پاکستان امن کے لیے اور کشمیریوں کو ان کا حق آزادی دینے کے لیے ہر طرح کا تعاون کرتا ہے لیکن بھارت ٹس سے مس نہیں ہوتا۔ انھوں نے کہا کہ اورسیز کشمیریوں اور پاکستانیوں پر فرض عائد ہوتا ہے کہ وہ متحد اور منظم ہو کر مسلۂ کشمیر کے حل کے لیے لابنگ کریں، اپنے ممبران پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ برطانیہ قیام کے دوران جہاں پی ٹی آئی کے ممبران کارکنان سے ملاقاتیں کریں گے وہاں وہ کشمیری تنظیموں سے بھی ملیں گے، پی ٹی آئی مسلۂ کشمیر کے حل میں انتہائی سنجیدہ ہے اور کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلوانے کے لیے بھارت پر اپنا دباؤ بڑھاتی رہے گی ۔انھوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکہ انتہائی اہم ہو گا جس کے دورس نتائج برآمد ہو گے، قوم ثابت قدم رہے ہمارا ملک ترقی کرے گا اور عوام خوشحال ہوں گے اور وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ایشیاء کا ٹاہیگر بن کر دم لیں گے۔