پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ قوم تب مرتی ہے جب اچھے اور برے کی تمیز نہ رہے، پیرنظام الدین جامی صاحب نے ہماری حمایت کا اعلان کر دیا ہے،راجہ ظفر الحق رپورٹ کو سامنے لایا جائے، آج ملک کو مدینہ کی ریاست کے اصولوں کی ضرورت ہے، قانون کی بالادستی ہونی چاہیے، جنہوں نے سازش کی انہیں بے نقاب کیا جائے۔ گولڑہ شریف میں علماءو مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ انسان فنا ہونے والی چیز ہے، کون جانتا تھا کہ شاہ فرمان شاہ فرمان نہیں رہے، ہم نے اپنی زندگی میں بہت سے لوگوں کو جاتے ہوئے دیکھا، نواز شریف کو بھی بہت مواقع ملے، میں وہ آدمی ہوں جس نے زندگی میں بہت ماریں کھائی ہیں، اکیس سال گراﺅنڈ میں گزارے، آج پاکستان کا قرضہ 6ہزار ارب سے 27ہزار ارب ہو گیا ہے، آج ڈالر 125روپے ہو گیا ہے، آج پیسے کی قیمت گر چکی ہے، آج ملک کو مدینہ کی ریاست کے اصولوں کی ضرورت ہے، قانون کی بالادستی ہونی چاہیے، قانون سب کےلئے برابر ہونا چاہیے، لیڈر وہ ہوتا ہے جو عوام پر پیسہ خرچ کرتا ہے، نواز شریف کے فیصلے میں سب سچ سامنے آ گیا ہے، آج پاکستان کو بہترین صحت کے نظام کی ضرورت ہے، ایک قوم تب مرتی ہے جب اچھے اور برے کی تمیز نہ رہے، نواز شریف کے صاحبزادے کہتے ہیں کہ ہم پاکستان کے شہری نہیں ہیں،بڑے بڑے اولیاءکرام انسانیت کی خدمت کرتے تھے، آج ملک تقسیم ہوا ہے ہمیں اسے اکٹھا کرنا ہے، قوم اکٹھی ہو جائے، ہم گرنے سے بچ جائیں گے، ہم اس بحران سے نکل سکتے ہیں، پیر جامی صاحب نے ہماری حمایت کا اعلان کر دیا ہے، پاکستان میں اڑھائی کروڑ بچے سکول نہیں جانتے ہیں، راجہ ظفر الحق رپورٹ کو سامنے لایا جائے، جن لوگوں نے اس میں سازش کی ان کو بے نقاب کیا جائے، احتساب عدالت نے ایک طاقتور کو سزا دی، کرپشن نے ملک کو کھوکھلا کر دیا ہے جو ختم نبوت پر یقین نہیں رکھتا وہ خود کو مسلمان نہیں کہہ سکتا۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024