ایران نے پچھلے سال پارلیمان پر حملے میں ملوث 8 افراد کو پھانسی دے دی،حملے میں ملوث 12سے زائد افراد کے خلاف عدالتی کارروائی اب بھی جاری ہے۔ بین الاقوامی ذرائع کے مطابق ایران نے2017 میں ملکی پارلیمان اور آیت اللہ روح اللہ خمینی کے مزار پر ہونے والے حملے میں ملوث آٹھ افراد کی سزائے موت پر عملدرآمد کر دیا ہے۔ ایرانی عدلیہ کی نیوز ایجنسی اور نیم سرکاری خبر رساں اداروں کی جانب سے اس کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ سات جون 2017 کو تہران میں پارلیمان کی عمارت اور خمینی کے مزار پر اسلامک اسٹیٹ کے حملے میں 18افراد ہلاک اور50 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔ حملے میں ملوث بارہ سے زائد افراد کے خلاف عدالتی کارروائی اب بھی جاری ہے۔ اس حملے کے رد عمل میں پاسدان انقلاب نے مشرقی شام میں داعش کے ٹھکانوں پر میزائل بھی داغے تھے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024