ایون فیلڈ ریفرنس فیصلہ:مسلم لیگ (ن) نے مریم نواز کی جگہ متبادل امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دئیے

Jul 07, 2018 | 15:43

ویب ڈیسک

مسلم لیگ ( ن ) نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی جگہ  متبادل امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیئے. مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز این اے ایک سو ستائیس اور پی پی ایک سو تہتر سے امیدوار تھی عدالت کی جانب سےمریم نواز کی نااہلی کے بعد ان حلقوں سےمسلم لیگ ن نے پارٹی ٹکٹ علی پرویز ملک اور عرفان شفیع کھوکھر کو جاری کردیا.

احتساب عدالت کے فیصلے کے بعد علی پرویز ملک کو  این اے 127  (لاہور) سے ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔ پی پی 173 سے مسلم لیگ ( ن ) نے عرفان شفیع کھوکھر کو ٹکٹ جاری کیا۔علی پرویز ملک اور عرفان شفیع کھوکھر انتخابی نشان شیر الاٹ کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کو درخواست دیں گے.

مزیدخبریں