ننکانہ: بیٹے کی موت کا صدمہ باپ بھی دو دن بعد چل بسا

Jul 07, 2018

ننکانہ صاحب(نامہ نگار)جواں سالہ بیٹے کی موت کاصدمہ برداشت نہ کرنے پر دو دن بعدباپ بھی چل بسا۔ دو روز قبل شاد باغ کالونی ننکانہ صاحب کے رہائشی محمد اکرم کا14سالہ بیٹا احتشام بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا تھا۔ اکلوتے بیٹے کی موت کا صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے محمد اکرم بھی چل بسا ۔ باپ کے انتقال پر گھر میں کہرام مچ گیا اس موقعہ پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔ مرحوم پر سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا۔

مزیدخبریں