;چیف جسٹس کیخلاف جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم جوڈیشل کونسل میں چیف جسٹس مےاں ثاقب نثار کے خلاف ریفرنس دائر کردےا گےا ہے۔ ریفرنس سپریم کورٹ کے سینئر وکیل طارق اسد نے دائر کےا ہے۔ 130صفحات پر مشتمل ریفرنس میں انہوں نے موقف اختےار کےا ہے کہ چیف جسٹس ججز کے ضاابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حکومتی انتظامی امور میں مداخلت کررہے ہیں ، اختےارات کا ناجائزہ استعمال کرتے ہوئے تعلیمی اداروں، ہسپتالوں ، بحالی سینٹرز کے دورے کررہے ہیں ان دوروں کے دوران وہ سینئر سرکاری آفسران کو حراساں کرتے اور انہیں عدالتی اختےارات سے بڑھ کر احکامات دیتے ہیں ، یہ ایک جج کے عہدہ کے خلاف ہے کہ وہ بینچ کا کام چھوڑ کر دیگرز امور میں مداخلت کرے ۔ بارکونسل، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سینئرز وکلاءسے چیمبر میں توہین آمیز سلوک کےا جاتا ہے ۔ جبکہ مبینہ ملزمان سے احسن سلوک کےا جاتا ہے اس حوالے سے ملزم راﺅ انوار سے احسن سلوک کےا اسے ملزم ہونے کے باوجود چیمبر میں سنا گےا۔ کیس کے ملزمان ملک رےاض، شاکر علی کو قانون سے ہٹ کے رعایت دی گئی۔ شاہد اورکزئی نے بھی صدر پاکستان کو شکائتی خط لکھا ہے کہ چیف جسٹس حدود سے تجاوز کررہے ہیں اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب ہور ہے ہیں۔
ریفرنس